( مخمس) ” نظم “حکومت کی نا اہلی اور بے چارے عوام

ہر بار  ہی الیکشن نئے ہوتے ہیں

مگر  چہرے دو  ہی چار ہوتے ہیں

 باری  باری  یہ منتخب  ہوتے  ہیں

رشتے  ان میں  خاص  ہوتے ہیں

اس طرح عوام پر کرتے ہیں یہ حکومت

 ان کا  ایک  بھائی “پی پی پی “میں  ہے

تو  دوسرا  بیٹھا  “پی ٹی آئی ” میں  ہے

اس کا تو “پارا “کچھ  زیادہ  ہی ہائی ہے

اب  شامت “ن لیگ  والوں ” کی آئی ہے

اس طرح  پریشر میں آئی ہے  ان کی حکومت

وزیرِ اعظم  کا انتخاب  ہوتا ہے  باہر سے

   سارے  فارمولے   اپنے لاتا ہے باہر سے

مجبور ہے مگر رعب دکھاتا ہے باہر سے

منافق  ہے اپنا  ظاہر چھپاتا  ہے باہر سے

اس طرح کسی اشارے  پر چل رہی ہے حکومت

غریبوں  کی  بڑی   فکر   ہے   کروں  گا  خدمت

فوراً!  سے   پڑھ  کر آیا  ہوں   بڑی   ہے  لیاقت

دل  بڑا سخت  ہے  ورثے  میں  پائی  ہے شقاوت

ہوگا “برا انجام” جو مجھ سے  رکھے گا عداوت

مل کر عوام کو لوٹنے  میں نہیں کوئی قباحت

اس  طرح  مل  کر  حکومت  ہم  بانٹ  لیں گے

تم  سندھ  دیکھو ! ہم  پنجاب  سنبھال  لیں گے

خیبر پختونخواہ کو بھائی خان  سنبھال لیں گے

بلوچ  بھی صوبے سے کچھ نکال  ہی لیں گے

اس طرح کے کاموں سے ہی پیدا ہوگی لگاوٹ

ادھر عوام کا حال  تھا  کہ مت  پوچھئے

بغیر پانی بجلی بے چارے کیا خاک جئے

بس  پارٹی  بازی  میں  آپس  میں لڑلئے

آوارگی کی گھر آئے فلم دیکھی سو لئے

اس طرح  اُنہوں نے پالے ہوئے تھے جھنجھٹ

آئے تو سائیں !جی کے  قدموں میں  لوٹ لئے

چار پیسے خرچے کے ان سے  بھی بٹور لئے

ماں نے کام جو کہہ دیا  ! تو ہونٹ سکوڑ لئے

دبا کے پاؤں  گھر سے  وہ  اپنے    بھاگ لئے

 کس طرح  کا اِ ن کا  جینا تھا کہ بس پوچھئے مت؟

لڑکے  جو  آپس   میں  لڑپڑے ہیں

بزرگ بھی گھر سے نکل  پڑے ہیں

موبائل  لئے ایس  آئی   کھڑے  ہیں

اور  بِنا  مال  بنائے یہ کب ٹلے ہیں

اب تھانے میں خوب  ان کی ہوگی خاطر مدارت

سیاسی لیڈر  اپنا جلسہ  چوک  پر کریں گے

سج دھج کے جیالے  بھی شرکت کریں گے

میڈیا  والے  بھی  خوب  کوریج  کریں  گے

عوام بے چارے مال سارا  خرچ  کریں گے

جلسے کے چکر میں عوام کی آئے گی شامت

نہ  جانے کب عوام  میں  شُعور  بیدار  ہوگا؟

نہ  جانے  کب  ان   لٹیروں  کا  احتساب  ہوگا؟

ایسی جمہوریت  سے ملک کا خانہ خراب ہوگا

 وللہ !  فوج  کوہی اب  ہر میدان  سنبھالنا ہو گا

سکندر  مایوس  نہیں ! خدا  پاک کرے  گا کرامت

سکندر

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s